ارم عظیم فاروقی نے تردید کردی لیکن کس بات کی ؟ جانئے // #ErumAzeem #PTI

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں راہیں جدا کرنی والی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے رابطہ کیا تھا مگر شمولیت سے انکار کردیاہے۔ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف میراموقف بدلا نہیں، ایم کیو ایم میں شامل نہ ہونے کی وجوہات جلد بتائوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.