karachi

ادبی فیسٹیول کراچی کی پہچان بن گیا ہے ‘سمیرا انور

کراچی جدت ویب ڈیسک کلفٹن روٹری کلب کی صدر اور سماجی رہنمائ سمیرا انور نے کہاکہ عملی و ادبی رحجانات مباحثے اور مکالمے کی روایات کی ترویح ہونا معاشرے کو مستحکم کرتا ہے ،کراچی لیٹریچر فیسٹیول کراچی کی پہچان بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں لائونچنگ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سمیرا انور نے کہاکہ عالمی سطح کے پروگراموں کا انعقاد دراصل اس شہر کی عالمی سطح پر پذیرائی اور مقبولیت کا باعث ہے ان سے نہ صرف اس شہر کا بلکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اُجاگر ہوگا اور پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا جائیگا جہاں مباحثوں ،مکالموں اور مشاعروں کے ساتھ ساتھ علم و ادب پر گفتگو کی جاتی ہو اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہو ۔سمیرا انور نے مزید کہاکہ سب دیکھ رہے ہیں کہ ادبی فیسٹیول میں نئی کتابوں کی تقریب اجرائ منعقد ہورہی ہے اور کئی اہم موضوعات زیر بحث لائے جارہے ہیں اس طرح کی تقریبات قابل ستائش ہیں اور ان تقریبات کے ذریعے علم و ادب کے سب ہی شعبوں کے نما یاں اور نمائندہ افراد کو سننے کے مواقع ملیں گے ہم روٹرین پاکستان اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ علمی ادبی سرگرمیوں کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.