KainaatArora Actress Bollywood Actress SHO

اداکارہ کائنات اروڑا کی ایس ایچ او کے روپ میں تصویر وائرل

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک کچھ روز پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی پنجاب پولیس کی ایک لیڈی ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں ایک خوبصورت پولیس آفیسر ڈیوٹی کرتی نظر آتی ہے۔بھارتی اداکارہ کائنات اروڑا کی کچھ روز پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھارتی پنجاب پولیس کے روپ میں ایک لیڈی ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں ایک خوبصورت پولیس آفیسر ڈیوٹی پر نظر آتی ہے، پھر کیا تھا انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیا، کی ہے، اور دل جلوں نے اس تصویر پر تبصروں کی بھرمار کر دی۔ اس پولیس آفیسر کا نام ہرلین من بتایا گیا۔لیکن جلد ہی سچ سامنے آگیا جس کے مطابق یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ یہ تصویر کسی پولیس آفیسر کی نہیں بلکہ اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں جنہوں نے ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ تصویر اپلوڈ کی تھی، تاہم شائقین نے اس تصویر کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس تصویر پر تبصروں کی بھرمار شروع ہو گئی۔ اس کے بعد کائنات اروڑا کو اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ وہ پنجابی فلم جگا جیوندا اے میں پولیس آفیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔ دسمبر 1982ءکو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کائنات نے 2010 میں فلم کھٹا میٹھا میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی ووڈ میں ڈیببیو کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم گرینڈ مستی من کاٹھا ، لیلیٰ او لیلیٰ اور رام گوپال ورما کی فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.