Meera Pakistan Actress

اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ

لاہور جدت ویب ڈیسک :لاہور کی فیملی عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ کا حکم دے دیا۔ عدالت نے متعدد بار عتیق الرحمان کی شہادت پر میرا کے وکیل کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،۔تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی۔مسلسل عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے میرا کے وکیل کو بحث نہ کرنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کو جولائی 2009 میں چلنج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.