اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

ممبئی جدت ویب ڈیسک معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد میں جہاں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے وہی بالی ووڈ سٹار ز بھی انکی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں اور اب چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بے حد خوبصورت ہیں جبکہ بھارت میں کترینہ کیف ، عالیہ بھٹ اور شرادھا کپور خوبصورت اداکارائیں ہیں۔ٹی وی پروگرام کے دوران کترینہ کیف کے ساتھ بیٹھے ہوئے رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ کترینہ کیف کے علاوہ موجودہ بھارتی اداکارائوں میں سب سے زیادہ خوبصورت کونسی ہیروئن ہے تو انہوں نے جواب دیاکہ شرادھا کپور بہت خوبصورت ہے ، پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان بہت پیاری ہیں ، عالیہ بھٹ بھی خوبصورت ہیں اور اس کے علاوہ بہت سی ہیروئن ہیں جو خوبصورت ہیں۔رنبیر کپور نے ہالی ووڈ اداکارائوں کو بھی خوبصورت قراردیا مگر اس اداکارہ کا نام انہوں بھول گیا جس پر کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی مدد کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.