Sidra Noor Lollywood Actress

اداکارہ سدرہ نور کے والد کی رسم قل ادا کر دی گئی، فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکارہ سدرہ نور کے والد کی رسم قل ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سدرہ نور اور ثمرہ نور کے والد اتوار کے روز انتقال کر گئے تھے ان کی رسم قل گزشتہ روز سدرہ نور کی رہائشگاہ 390ڈبل اے بلاک بحریہ ٹائون لاہور میں ادا کی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔علاوہ ازیں اداکارہ صوبیہ خان ، مہک نور ، نسیم وکی ، زارا اکبر ، پائل خان ، قیصر جاوید ، گوشی خان ، ارباز خان ، دعا قریشی ، مدیحہ شاہ اور حسن مراد سمیت دیگر اداکاروں نے سدرہ نور سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مسلم لیگ âنá کلچر ونگ کی سربراہ مسز نسرین اختر نے بھی سدرہ نور سے تعزیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.