Indian actress

اداکارہ زرین خان جلد بھارتی ٹی وی شو میں نظرآئیں گی

ممبئی جدت ویب ڈیسک اداکارہ زرین خان بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئے ہارر شو میں نظرآئیں گی۔ 2010 میں فلم ویر کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دینے والی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے تاہم فلم ویر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ زرین خان کو انکے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے ٹی وی پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.