Indian Actor

اداکارہ روینہ ٹنڈن کتنے سال کی ہوگئی ‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فنی سفر کا آغاز فلم پتھر کے پھول سے کیا ۔ انہوں نے بالی ووڈ کو متعدد کامیاب فلمیں دیں ۔ دل والے ، مہرہ ، انداز اپنا اپنا ، امتحان روینہ کی مشہور فلمیں ہیں ۔ روینہ نے بالی ووڈ کے ساتھ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اداکارہ نے اپنے دور کے تمام ہیروز کے ساتھ کام کیا ۔ روینہ نے حال ہی میں فلم ماٹرمیں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ وہ فلم فئیر ، نیشنل فلم اور دادا صاب پھالکے ، اکیڈمی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں ۔ ہنومان ، دادمدار اور شب ان کی روینہ ٹنڈن کی آنے والی فلمیں ہیں ۔روینہ ٹنڈن کا کیریئر کے آغاز میں ساتھی اداکار اجے دیوگن کے ساتھ افیئر بھی منظر عام پر آیا ، روینہ اس محبت میں اس قدر سچی تھی کہ جب اجے دیوگن کے ساتھ اس کے اختلافات پیدا ہوئے تو روینہ ٹنڈن حد سے زیادہ دلبرداشتہ ہوگئی اور معاملات اس حد تک پہنچ گئے تھے کہ اسے خودکشی کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔روینہ ٹنڈن اس کوشش میں کامیاب تو نہیں ہوئی لیکن اس نے اجے سے اپنی سچی محبت کا ثبوت ضرور دے دیا ۔ اسی دوران روینہ ٹنڈن کا ساتھی اداکارہ کرشمہ کپور سے فلم انداز اپنا اپنا کے سیٹ پر جھگڑا بھی ہوا مگر قریبی لوگوں نے بیچ بچائو کروا دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.