اب جدید سائنسی خطوط پرتفتیش کی جائے گی ،اے ڈی خواجہ

کراچی : تفتیشی افسران کو موبائلیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں ملا، ان کا جواب آیا تو میڈیا کو بتاؤں گا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سائنسی بنیادوں پرتفتیش کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے، پنجاب کی طرز پرجدید لیب ستمبر میں کام شروع کردے گی، پولیس کے پاس موجود چھوٹی گاڑیاں گشت کیلئے مؤثرنہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر حالیہ حملوں میں محسوس کیا گیا ہے کہ چھوٹی گاڑیاں تفتیش اور گشت کیلئے مؤثر نہیں ہیں، ضرورت ہے کہ اب دور جدید کے مطابق شہادتوں کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے۔اے ڈی پولیس اب روایتی طریقہ کار چھوڑ کر فرانزک سائنسی طریقوں کا استعمال کرے، پنجاب حکومت کی طرز پر جدید لیب ستمبر تک کام شروع کرے گی، دھماکا خیر مواد لیب کا عنقریب سامان پہنچ جائےگا، لیب میں خول کی میچنگ میں آسانی ہوگی نئی گاڑیاں کسی بااثر افراد کے بجائے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو دی ہیں، کراچی کے ہر پولیس اسٹیشن کو نئی گاڑیاں دیں گے، اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ تفتیش واحد شعبہ ہے جس کی اجازت قانون صرف پولیس کو دیتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.