ابھیشیک بچن ’’گستاخیاں‘‘ میں ساحر لدھیانوی کے کردارمیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن عظیم نغمہ نگار اور شاعر ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کر یں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ساحر لدھیانوی اور امرتا پریتم کی زندگی پر مبنی فلم ’’گستاخیاں‘‘ بنا رہے ہیں۔ایسا خیال تھا کہ شاہ رخ خان، عرفان خان یا ابھیشیک بچن میں سے کوئی ایک ساحر کا کردار ادا کر سکتا ہے لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ابھیشیک کا نام اس فلم میں ساحر کے کردار کے لئے طے کر لیا گیا ہے۔اس فلم کی تیاری کے لئے ابھیشیک سخت محنت کر رہے ہیں اور ساحر کی شاعری پڑھ رہے ہیں۔’’میں پل دو پل کا شاعر ہوں اور کبھی کبھی میرے دل میں‘‘ جیسے نغموں سے وہ ساحر کے کردار کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساحر کا کردار ادا کرنے کے لئے ابھیشیک نے اپنا وزن 12 کلو گرام تک کم کرلیا ہے۔اس فلم میں امرتا پریتم کا کردار پریانکا چوپڑا نبھائیں گی۔واضح رہے کہ 40کی دہائی میں ساحر اور امرتا پریتم لاہور کے کالج میں ایک ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ساحر کالج کے پروگراموں میں اپنی تصنیف کردہ غزلوں اور نظموں کو پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔امرتا پریتم ان کی شاعری سے متاثر ہو گئی تھیں اور ان سے محبت کرنے لگی تھیں۔کچھ وقت بعد ساحر کالج سے نکال دیئے گئے جس کی وجہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ امرتا کے والد کو ان دونوں کے تعلقات پر اعتراض تھا کیونکہ ساحرمسلمان تھے اور امرتا پریتم سکھ تھیں۔اسی کے ساتھ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان دنوں ساحر کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی اور اس کے بعد ان دونوں کی محبت ادھوری رہ گئی۔ کرن جوہر کی نئی فلم ’’ڈرائیو‘‘ میں جیکولین فرنینڈس اور سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.