آل رانڈرعماد وسیم اب انگلش ٹی ٹونٹی میں ان ایکشن

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی ٹیم کے آل رانڈ عماد وسیم اب انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرہم کانٹی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے حال میں نمبر 1ٹی ٹونٹی بالر بننے والے عماد وسیم سے معاہدہ کرلیا ہے ۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ڈرہم کانٹی کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہوئی ، فی الحال اپنا ویزہ لگنے کا انتظار کررہا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ہمپشائر اور جنید خان ایسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.