خلا کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟ بہترین آفر

February 19, 2021 3:17 pm

میڈرڈ: جدت ویب ڈیسک:اسپین کی کمپنی نے سیاحوں کو کم کرائے میں خلا کی سیر پر لے جانے کی آفر پیش کردی۔کمپنی نے خلا کی سیر کے لیے محض 2 کروڑ 93 لاکھ روپے کا کرایہ مختص کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کمپنیزیرو 2 انفینیٹی سستے کرائے میں لوگوں کو خلا میں لے کر جائے گی، سیاح اس بہترین سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔اسپیس ایکس اور بلیو اورگن کمپنیاں بھی سیاحوں کو سیر کے لیے خلا میں لے کر جاتی ہیں لیکن ان کے کرائے زرو 2 انفینیٹی سے کافی زیادہ ہیں۔کمپنی نے ادارہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک کیپسول کو مداد میں تیرنے کے لیے دیوقامت بیلون کے طور پر بھیجے گی جس میں شہری سفر کرسکیں گے۔خیال رہے کہ 6 گھنٹوں کے سفر پر جانے کے لیے مسافروں کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں