ٹویٹر نےبھی خاموشی سے اہم فیچر متعارف کرادیا

January 24, 2020 12:10 pm

جدت ویب ڈیسک ::نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹ نے فیس بک کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا۔
ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین کو ایموجی ری ایکشنز کی سہولت دستیاب ہوگی، وہ کسی بھی ڈی ایم پر آنے والے پیغام پر ایموجی بنا کر بھیج سکیں گے۔
ری ایکشنز فیچر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) پر جائیں وہاں پر دل کے ساتھ + نظر آرہا ہوگا، جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجیز ظاہر ہوں گے، اُن میں سے جن کا بھی انتخاب کیا جائے گا وہ پیغام بھیجنے والے کے پاس پہنچ جائے گا۔
ایموجیز میں کرائی (رونے والا)، لول (ہنسنے والا)، سرپرائز (حیران کرنے والا)، ہارٹ (دل)، فلیم (آگ کا شعلہ)، تھمب اپ (پسند آیا)، تھمب ڈاؤن (ناپسند) شامل ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب ٹویٹر صارفین ہنسنے والے ایموجی کے بجائے ہارٹ استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ اس طرز کا فیچر فیس بک پر کافی عرصے سے متعارف کرایا جاچکا ہے، صارفین میسجنر یا کسی پوسٹ پر مختلف ایموجیز سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔

Image result for Say more with new emoji reactions for Direct Messages!

متعلقہ خبریں