غیرقانونی مواد رکھنے والی 9 لاکھ ویب سائٹس کی شامت آگئی

September 26, 2019 6:52 pm

جدت ویب ڈیسک :: رپورٹ کے مطابقعلی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ قائمہ کمیٹی نےقومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکا بل منظورکرلیا، بل میں کہا گیا کہ بورڈکےاختیارات میں معاہدے،اقرارنامہ اورایم اویوزشامل ہوں گے، آئی ٹی بورڈوزارتوں اورمحکموں میں ای گورننس کے پروگرام کوفروغ دے گا،بورڈحکومتی شعبوں کوڈیٹا فراہم کرے گا۔۔کمیٹی اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ غیرقانونی مواد رکھنے والی ویب سائٹس بلاک کرنے پر پیشرفت جاری ہے،انٹرنیٹ مواد سے متعلق شکایت پرمواد بلاک یا ہٹا سکتے ہیں،مواد کےعلاوہ شکایات ایف آئی اے کو بھجوا دیتے ہیں،غیرقانونی سم کی فروخت پرکارروائی کرتے ہیں۔وزارت آئی ٹی نے بریفنگ میں کہا کہ چک شہزاد اسلام آباد میں آئی ٹی پارک اگست2022 تک فعال ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں