موبائل فون چارج کرتا شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک

May 31, 2019 3:01 pm

جدت ویب ڈیسک ::ماہرین کے مطابق ناقص برانڈ کے چارجر کو استعمال کرنے کے دوران لوگوں کو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ویسے تو اکثر افراد اپنے موبائل فون کو چارجنگ پر لگانے کے بعد کال کرنے یا موسیقی سننے کے عادی ہوتے ہیں مگر ہوسکتا ہے یہ پڑھ کر آپ اس سے گریز کرنے کو ہی بہتر سمجھیں۔
تھائی لینڈ میں ایک 22 سالہ شخص اپنے فون کو بستر پر چارج کرنے کے دوران بجلی کے کرنٹ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔
تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راتچاسیما کا یہ رہائشی اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا تھا اور اس کی لاش کئی گھنٹوں بعد رشتے داروں نے دریافت کی۔
جب رشتے دار مرنے والے کے گھر پہنچا تو اس نے اس شخص کوبستر پر بے حرکت پایا جبکہ ڈیوائس اس کے ہاتھ میں تھی جس کا چارجر دیوار کے ساکٹ میں لگا ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ہاتھ پر جلنے کے نشانات دیکھے گئے جبکہ پوسٹ مارٹم سے انکشاف ہوا کہ وہ شخص رشتے دار کے آنے سے 5 گھنٹے پہلے ہلاک ہوچکا تھا۔ماہرین کے مطابق ناقص برانڈ کے چارجر کو استعمال کرنے کے دوران لوگوں کو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں