بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپ متعارف

April 29, 2019 4:26 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک ::حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ’’کال سر زمین‘‘ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے ۔موبائل ایپ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ موبائل ایپ پر درج کی گئی شکایات کو معاون خصوصی زلفی بخاری خود مانیٹر کریں گےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’’کال سرزمین ‘‘نامی سروس پچھلے سال نومبر میں متعارف کی گئی تھی۔ موبائل ایپ میں ایک دفعہ کی رجسٹریشن درکار ہوگی۔
’’کال سرزمین ‘‘نامی موبائل ایپ پر درج شکایات وزارت کے محکموں کو فوری طور پر ارسال ہو جائیں گی۔

Image result for one stop solution for overseas pakistani app by zulfi bukhari

متعلقہ خبریں