سام سنگ نے مڑنے کے قابل اور کلائی میں پہنے جانے والے سمارٹ فون متعارف

March 14, 2019 1:34 pm

جدت ویب ڈسیک ::فی الحال تو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس دو بالکل مختلف مصنوعات ہیں لیکن جلد ہی آنے والی فولڈ ایبل ڈیوائسز سے یہ ایک ہی پراڈکٹ ہونگی۔اگر سام سنگ نے نئے حقوق ملکیت کے مطابق نیا سمارٹ فون لانچ کر دیا تو سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز میں سے بھی فرق ختم ہوجائےگا۔
سام سنگ کا گلیکسی فولڈ فون تو افقی طور پر فولڈ ہو سکتاہے لیکن جس پراڈکٹ کے حقوق ملکیت سام سنگ نے حاصل کیے ہیں اگر یہ منظر عام ہو پرآگئی تو اسے عمودی طور پر موڑا جا سکے گا۔
یہ سب لچکدار ڈسپلے اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ قبضے (hinge) کی وجہ سے ممکن ہوگا جو ڈیوائس کو فریم کے اندر رکھے گا۔
لچکدار ڈسپلے کی وجہ سے اس ڈیوائس کو موڑنے کے بعد دوبارہ سیدھا بھی کیا جا سکے گا۔سیدھا ہونے کی صورت میں یہ فون خود بخود نہیں مڑے گا۔
اس ڈیوائس میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر، رئیر پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرہ ہوگا۔ فون کی حالت کے مطابق ڈسپلے دکھانے کے لیےا س میں خصوصی سافٹ وئیر ہوگا۔
چونکہ ابھی تک معاملہ حقوق ملکیت کی درخواست کی حد تک ہے اس لیے ایسے کسی فون کے سامنے آنے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اگر آپ ابھی اس طرح کی ڈیوائس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نوبیا الفا آپ کے لیے ہی ہے۔ زیڈ ٹی ای کی یہ ڈیوائس مڑ سکتی ہے اور اس میں سمارٹ فون کے فنکشن بھی ہیں۔سام سنگ اس ڈیوائس کے دو طرف مقناطیس استعمال کرے گا جو مڑنے جانے پر اسے گرنے نہیں دیں گے۔

Image result for Samsung patents bendable phone that can be worn on your wrist

Image result for Samsung patents bendable phone that can be worn on your wrist

متعلقہ خبریں