سعودی عرب ،ٹیکنالوجی کی مدد سے48 گھنٹوں میں مکان مکمل طورپر تعمیر

House Construction in Saudi With Technology
December 26, 2018 10:00 pm

ریاض جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 48 گھنٹوں کے دوران ایک مکان مکمل طورپر تعمیر کرلیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انتہائی کم وقت میں مکان کی تعمیر کا یہ کارنامہ بلڈنگ ٹیکنالوجی اینڈ موٹی ویشن انی شی ایٹیو کی جانب سے انجام دیا گیا ۔ یہ اقدام ملک میں اعلیٰ معیار کی تیز رفتار تعمیرات کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے وسائل اور قیمتی وقت کا تحفظ کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مملکت میں ہائوسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پرانحصار کرتے ہوئے روایتی تعمیراتی طریقوں سے جان چھڑانا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں مکان کی تعمیر کا کام کاٹیرا نامی ایک تعمیراتی فرام کی جانب سے کیا گیا۔ انتہائی کم وقت میں تعمیر کے بعد سعودی عرب کی اہم شخصیات نے اس کا وزٹ بھی کیا۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے ہائوسنگ کے وزیر ماجد الحقیل، توانائی اور معدنی وسائل کے نائب وزیر انجینیر عبدالعزیز العبد الکریم، مقامی پیداواری کمیٹی اور اسپیشل سیکٹر کے چیئرمین فہد السکیت نے بھی مکان کا معائنہ کیا۔اس موقع پر تعمیراتی شعبے کے ماہرین نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران تعمیر ہونے والے مکان کے بارے میں اعلیٰ حکام کو بریفنگ دی۔حکام نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکان کی تعمیر کو تعمیراتی شعبے میں انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے اس میںخدمات انجام دینے والوں کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں