چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی خوبصورت اور حیرت انگیز تصویر کی پچاسویں سالگرہ

December 25, 2018 5:52 pm

جدت ویب ڈسیک ::پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا کی جانب سے چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی خوبصورت اور حیرت انگیز تصویر نے اپنی پچاسویں سالگرہ مکمل کرلی۔
طلوعِ ارض یا ’ارتھ رائز‘ نامی اس تصویر میں نیچے سرمئی سطح چاند کی ہے جبکہ اس سے قدرے اوپر سیاہ پس منظر کے آگے ہمارا حسین نیلا سیارہ دکھائی دے رہا ہے۔ خود زمین کو دور سے دیکھ کر دنیا کے احساسات کو ایک نئی رفعت ملی اور یہ تصویردنیا بھر میں زمین کی اہمیت اور ماحولیاتی تحریک کی وجہ بھی بنی ۔
اپالو ایٹ خلائی ماڈیول کو سیٹرن فائیو راکٹ کے ذریعے 21 دسمبر سے چاند کی جانب بھیجا گیا تھا جس میں خلانورد کو چاند کی سطح پر چکر لگانے تھے۔ یہ تصویر فوری توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم کچھ عرصے بعد ناسا نے جب اسے ایک ٹکٹ پر جاری کیا تو دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی جبکہ اپالو ایٹ مشن 27 دسمبر کو زمین کی جانب لوٹا تھا۔یہ تصویر1968ء میں اپالو ایٹ مشن کے دوران خلانورد بِل اینڈرس نے کھینچی تھی جبکہ اگلے برس انسان نے چاند پر پہلی مرتبہ قدم رکھا تھا۔ اپالو ایٹ کی یہ تصویر کرسمس سے پہلے اس وقت کی ہے جب خلائی جہاز چاند کے مدار سے ہٹ گیا تھا اور چاند کے گرد چوتھے چکر میں خلانورد نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے یہ حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جسے کیمرے میں مقید کیا گیا۔ بِل نے 70 ملی میٹر رنگین تصاویر کے رول سے ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے یہ تصویر لی تھی۔

Image result for nasa sun rise 50years

Related image

Related image

Image result for nasa sun rise 50years

متعلقہ خبریں