آپ کی6غلطیاں جو آپ کے موبائل کو خراب کرسکتی ہیں

November 1, 2018 12:52 pm

جدت ویب ڈسیک :: جن کو معمولی سمجھ کر ہم وہ کام کر تو دیتے ہیں مگر بعد میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو چند حفاظتی تدابیر ہیں جن سے آپ اپنے موبائل فون کو خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ذیل میں ایسے عمل ہیں جن کو ہیں جن کو کرنے سے آپ کا موبائل خراب ہونے سے بچ سکتا ہے ۔کھڑکی یہ ٹیبل پر موبائل رکھ دینا کھڑکی سے آتی دھوپ بھی آپ کے موبائل کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، دھوپ کی گرمی کی وجہ سے موبائل کی بیٹری ہیٹ اپ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے موبائل چارج ہونا چھوڑ دیتا ہے لہٰذا موبائل کو دھوپ سے دور رکھیں ۔  موبائل کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ نہ کرناجیسا کہ موبائل کے ہارڈویئر کو محفوظ رکھنے کے لئے باڈی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح موبائل کو چلتا رکھنے کہ لئے سافٹ ویئر کہ اپ ڈیٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو کہ موبائل بنانے والی کمپنی فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے موبائل وائرس وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے ۔
سڑک پر موبائل کا استعمال
سڑک پر موبائل کا استعمال کرنے سے آپ کا موبائل چوری ہوسکتا ہے تقریباً 40 فیصد موبائل فونز ایسے ہی مقامات سے چھن جاتے ہیں لہٰذا موبائل کا سڑک پر استعمال کرنے سے گریز کریں اور ایسے مقامات پر موبائل کا استعمال کریں جہاں عوام موجود ہو ۔
کور کے بغیر بیگ میں رکھنا
موبائل کا کور صرف اسکی خوبصورتی کے لئے نہیں ہوتا یہ موبائل کو گندگی سے محفوظ رکھتا ہے اور بیگ میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن سے موبائل میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے لہٰذا جب بھی موبائل کو بیگ میں رکھیں تو موبائل پر کور چڑھالیں۔
اصل بیٹری کی جگہ نقل یہ سستی بیٹری کا استعمال
جیسا کہ ہم سب اس بات کو جانتے ہیں کے موبائل کا دل ہوتا ہے بیٹری اور اگر یہ نہ ہو تو موبائل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اکثر صارفین بیٹری کے خراب ہونے پر سستی یہ نقل بیٹری کا استعمال کرتے مگر ایسا کرنے سے آپ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ نقل یہ سستی بیٹری کی وجہ سے آپ کا موبائل پھٹ سکتا ہے تو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ موبائل میں جو بیٹری استعمال کر رہے ہیں وہ اصل ہے یہ نقل اور بیٹری ہمیشہ کمپنی کے آوٹ لیٹ سے خریدیں ۔
موبائل کی صفائی
اکثر لوگ موبائل کی خود ہی صفائی کرنے لگ جاتے ہیں کیونکہ موبائل گندا رکھنا لوگوں کو پسند نہیں ہوتا ہے مگر صفائی کے چکر میں وہ کچھ ایسا کر دیتے ہیں کہ موبائل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے لہٰذا جب بھی موبائل کی صفائی کرنی ہو تو کسی ایسے شخص سے کروائیں جو اس میں مہارت رکھتا ہو۔

متعلقہ خبریں