وزیراعظم کے اعلان کے بعد ’’ڈونیٹ فار ڈیمز‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

September 8, 2018 11:43 am

جدت ویب ڈیسک ::وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم کے لیے فنڈز کی اپیل کے بعد ’’ڈونیٹ فار ڈیمز‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیوپیغام میں ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کی جس کے بعد نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں نے اس اقدام کو سراہا بلکہ ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی بھی کروائی جب کہ پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض بھی پیچھے نہ رہے اور ڈیمز فنڈ میں 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں