انسٹاگرام شدید ڈپریشن کا سبب، جانیے

August 10, 2017 12:47 pm

جدت ویب ڈیسک :ماہرین نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کسی شخص کی انسٹا گرام پروفائل اس میں ڈپریشن کی نشاندہی کرسکتی ہے۔سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس آج کل ہر شخص کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہیں ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال ہماری جسمانی، نفسیاتی اور دماغی صحت پر مختلف اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے۔امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کسی شخص کی انسٹاگرام پروفائل ایک ڈاکٹر سے زیادہ بہتر طریقے سے اس میں ڈپریشن کی تشخیص کرسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا شکار افراد سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یا تو فلٹرز کا بالکل استعمال نہیں کرتے، یا پھر تصویر کو سیاہ و سفید کرنے والے فلٹر ’انک ویل‘ استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس فلٹر کا سیاہ و سفید رنگ ڈپریشن کا شکار شخص کے ذہن میں پلنے والے منفی اور ناامیدی کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تصویر کو ذرا سا بہتر کرنے والا فلٹر جیسے ویلینیسا کا استعمال دماغی طور پر صحت مند افراد کی نشانی ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب یہ اب ہماری نفسیاتی و ذہنی صحت کا آئینہ دار بن گیا ہے اور اس کی بنیاد پر کسی بھی شخصیت کے بارے میں خاصی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے ،تحقیق میں شامل پروفیسرز کے مطابق انسٹاگرام کے بعض فلٹرز شدید ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں