دوسروں کی زندگیوں پر منفی تبصرے سن سن کر تھک گئی ہوں، شنیرا اکرم

Shaniera Akram
February 23, 2021 1:28 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک:سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی ا?واز بْلند کرنے والی شنیرا اکرم کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں لوگوں کے بارے میں منفی تبصرے سْن کر بہت تھک گئی ہوں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ہر ایک کا اپنا نظریہ خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں پْرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں‘۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پْرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں‘۔

متعلقہ خبریں