ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

Hashim Amla in Peshawar Zalmi
February 23, 2021 12:49 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش ہیں اور کہا ہے کہ وہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہیں۔اپنے بیان میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانیکے لیے پرامیدہے، ہاشم آملہ نے کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اور روی بوپارہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی زلمی ٹیم میں شامل ہیں جن کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ سینرز اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانیکے لیے پرامیدہے، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، جن کے ساتھ کام کرکے کا اچھا لگ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں