ویزا مسائل ، جنوبی افریقا کا تھنک ٹینک پاکستان نہ پہنچ سکا

South African Cricket Team in Pakistan
January 18, 2021 2:52 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا تھنک ٹینک بھارت میں رہ گیا، ویزا مسائل کی وجہ سے پروٹیز اپنے دیرینہ اینالسٹ کو پاکستان ساتھ نہ لے جاسکے، پراسنا اگورم بنگلور میں گھر سے ہی لیپ ٹاپ کر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع کرے گی،اسے بھارت سے تعلق رکھنے والے اپنے اہم ترین ممبر اور تھنک ٹینک پراسنا اگورم کی خدمات میسر نہیں ہوں گی،وہ گذشتہ 11 برس سے بطور پرفارمنس اینالسٹ ساتھ کام کررہے ہیں، پراسنا ویزا مسائل کی وجہ سے پروٹیز کے ہمراہ پاکستان نہیں جا سکے۔ وہ اب بنگلور میں اپنے گھر سے ہی لیپ ٹاپ پرٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ بھارتی پاسپورٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بتایا کہ کوشش کے باوجود سیکیورٹی پروٹوکول کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے۔ اس لیے اب ٹیم جرسی میں ملبوس اور آفیشل ٹریننگ جوتے پہنے اپنے گھر پر 2 لیپ ٹاپ کے ساتھ موجود ہوں گے، شہر میں لوڈشیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے وہ ایک گھنٹہ بیک اپ فراہم کرنے والے یوپی ایس کا بھی انتظام کرچکے ہیں، پراسنا نے کہا کہ میں گھر سے ہی اپنی ٹیم کی مدد کیلیے پوری کوشش کروں گا مگر ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کام کرنے کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے، تب میں مختلف وقفوں کے دوران صورتحال کے حوالے سے کوچز کو جائزہ رپورٹس پیش کرتا اور وہ اسی کے مطابق حکمت عملی بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں