رواں برس نیوزی لینڈ کا پاکستان میں چند میچز کھیلنے پر غور

Pakistan vs New Zealand
January 11, 2021 2:55 pm

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے رواں برس پاکستان میں کچھ میچز کھیلنے پر سوچ بچار شروع کردی۔2021 کے مصروف ترین مجوزہ شیڈول کے تحت کیویز کو پاکستان سے ستمبر میں ٹی 20 اور ون ڈے میچز پر مشتمل اوے سیریز کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ بورڈ کورونا وائرس کے باوجود اپنے ملک کا دورہ کرنے پر پاکستان کا ویسے ہی مشکور ہے، این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے شکرگزار ہیں جو اس مشکل وقت میں یہاں آئے اور ہمیں سپورٹ کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کیوی ٹیم 2003 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، اس پر انھوں نے کہا کہ کچھ میچز پاکستانی سرزمین پر کھیلے جانے کا امکان ہے، اگرچہ ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا مگر یہ چیز بہرحال ٹیبل پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سال انگلینڈ، بنگلہ دیش اور بھارت کے بھی ٹیسٹ ٹور کرے گی۔

متعلقہ خبریں