ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا

Pakistan India Cricket Match
January 23, 2021 12:49 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مینز ایشین چیمپنز ٹرافی 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شیڈول تھی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جس میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی 13 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔جنوبی کوریا میں ہونیوالی ویمن ایشین چیمپنز ٹرافی بھی بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمنز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 31 مارچ سے سات اپریل تک کوریا میں طے تھے۔ اے ایچ، ایف کیمطابق اب یہ ایونٹ رواں سال نومبر یا اس کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں