محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

Mohammad Hafeez PCB
January 18, 2021 2:37 pm

لاہور / کراچی: جدت ویب ڈیسک : محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا،پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا پیغام دیا، آل راونڈر نے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ 3فروری کو بائیوببل کا حصہ نہیں بن سکتا، 7کو جوائن کروں گا، اگر نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں تو الگ بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے منتخب کرکٹرز کو 3 فروری تک بائبوببل میں رپورٹ کرنا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ میں مصروف ہوں گے جو 28جنوری سے 6 فروری تک ابوظبی میں شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پروٹیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلیے ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہونا ہوگا، مگر محمد حفیظ معاہدے کو ختم نہیں کرنا چاہتے،آل راونڈر کا موقف ہے کہ ابوظبی میں ایونٹ مکمل ہونے کے بعد 7فروری کو ہی اسکواڈ کو جوائن کرسکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں