کسی قسم کا بہانہ نہیں بناں گا، شکست کو تسلیم کرتا ہوں، مصباح الحق

Misbah ul Haq
January 11, 2021 1:41 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شکستوں کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا اور بطور کوچ میرے اور ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے، ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کا تجزیہ ضروری ہے، پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا، سب سے بڑا نقصان بابراعظم کا ہوا، ٹیم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ فہیم شرف آل رانڈر کا خلا پر کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں