علیم ڈار پہلی بار ملک میں ہوم گرائونڈ پر امپائرنگ کریں گے

Aleem Dar Pakistan Umpire
January 18, 2021 2:43 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : علیم ڈارکے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب آ گیا، وہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں احسن رضا کے ساتھ پہلی بار ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میں امپائرنگ کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بارہوم گراونڈ پر کسی ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفری جاوید ملک طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کریں گے، ان کے ساتھ دونوں ٹیسٹ میں آصف یعقوب تھرڈ، راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، شوزب رضا ٹی وی اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہیں، دوسرے میچ کیلیے شوزب رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضااور راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر ز مقرر کیے گئے ہیں، آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، احسن رضا اور شوزب رضا تھرڈ اور فورتھ امپائرہوں گے، میچ ریفری جاوید ملک ہی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں