ویب ڈیسک ::اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں ایک ہی مہینے میں ہونے والا دوسرا خواتین کا گالف ٹورنامنٹ بھی یورپی ملک ڈنمارک کی 24 سالہ گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیت لیا۔
ایملی کرسٹائن پڈرسن نے اس سے قبل ہونے والے سعودی عرب کے پہلے گالف ٹورنمانٹ کو بھی جیتا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ایملی کرسٹائن پڈرسن نے 17 سے نومبر 19 نومبر تک جاری رہنے والا دوسرا گالف ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا۔
24 سالہ گالفر نے دوسرے ٹورنامنٹ میں نہ صرف تنہا کھیلے جانے والے کھیل میں فتح حاصل کی بلکہ انہوں نے ٹیم کی صورت میں کھیلے جانے والا مقابلہ بھی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔اس سے قبل 12 سے 15 نومبر تک ہی سعودی عرب میں ہونے والے پہلے گالف ٹورنامنٹ میں بھی ایملی کرسٹائن پڈرسن نے فتح حاصل کی تھی
🤩🏆 SAUDI SWEEP 🏆🤩@emilypedersen96 has won it all! The @SaudiLadiesIntl, the individual event, the team event with @micheletgolf & Casandra Hall & the #RaceToCostaDelSol
Massive congratulations, let the celebrations begin 🙌👏#SaudiLadiesTeamIntl | #RaiseOurGame pic.twitter.com/y2a0Lrkjeh
— Ladies European Tour (@LETgolf) November 19, 2020