دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 54 رکنی قومی اسکواڈ لاہور سے روانہ

November 23, 2020 1:38 pm

ویب ڈیسک :: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے54 رکنی قومی اسکواڈ لاہور سے روانہ ہو گیا ، فخر زمان بخار کے باعث اسکواڈ سے آؤٹ ہو گئے ۔ پی سی بی کے مطابق فخر زمان سمیت اسکواڈ کے 55ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، سب کی صحت کے پیش نظر فخر زمان احتیاط کے طور پر دورے سے دست بردار ہوئے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 55ارکان کےکوروناٹیسٹ منفی آ گئے قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گئی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے، انہیں ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔
دوسری طرف قومی ٹیم نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مصروف دن گزارا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے تمام ارکان کو کورونا پروٹوکولز کے بارے میں آگاہ کیا۔
سکواڈ میں پہلی بار شامل عمران بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں تاہم اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 18دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز میں تین نٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں