‘میرا جانے کا وقت اب آگیا ہے،ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

November 23, 2020 6:07 pm

ویب ڈیسک ::ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر نے 3 دہائیوں کے کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ویسے تو انڈرٹیکر نے رواں سال اپریل میں ریسل مینیا میں اے جے اسٹائلز کے ساتھ مقابلے کے بعد سے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای سے دوری اختیار کرلی تھی۔ مگر اب باضابطہ طور پر ریسلنگ سے دوری کا اعلان ہوا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز کے اختتام پر انڈرٹیکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کمپنی کے متعدد ریسلرز اکٹھے ہوئے۔ انڈر ٹیکر نے 1990 میں سروائیور سیریز سے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ریٹائرمنٹ کے لیے بھی انہوں نے اسی ایونٹ کا انتخاب کیا۔
انڈر ٹیکر آخری بار الوداع کہنے کے لیے رنگ میں آئے اور اس موقع پر انہوں نے کہا ‘ 30 طویل برسوں تک میں رنگ کی جانب آہستگی سے آیا اور لوگوں کو بار بار سلایا، اب میرے جانے کا وقت آگیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انڈر ٹیکر کو سکون پہنچادیا جائے

https://www.instagram.com/p/CH6xfH7Lp6u/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

متعلقہ خبریں