صحت کی خرابی :فخر زمان کو دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا

November 23, 2020 1:02 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : مایہ ناز قومی کرکٹر فخر زمان میں بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے سبب انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی۔ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے ساتھ ہی ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں