دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک

Dhoni and Shoiab Malik
November 21, 2020 1:37 pm

دبئی: جدت ویب ڈیسک :مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کی تقریب سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک ہوئے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل میں شرکت کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ ساکشی کی 32 ویں سالگرہ بھی وہیں پر منائی۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں کے ساتھ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے والے آل رانڈر شعیب ملک بھی پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں