سندھ کی ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم کا دلچسپ تبصرہ

October 11, 2020 1:56 pm

لاہور: جد ت ویب ڈیسک :قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں سندھ کی ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم نے دلچسپ تبصرہ کردیا۔ سینٹرل پنجاب سے میچ میں سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم نے 2کیچز ڈراپ کئے، کئی بار گیندیں فیلڈرز کے ہاتھوں سے پھسلیں، سنگل کے بجائے 2 رنز بنے،اس پر کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے تبصرہ کیا کہ اگر میں ان کا کوچ ہوں تو ہاتھوں میں ایک، ایک ٹوکرا پکڑا دوں۔ یاد رہے کہ سندھ کی فیلڈنگ پورے ایونٹ میں ہی خراب رہی ہے، سابق کرکٹرز اس پر تنقید کرتے ہوئے کہتے رہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں