پی سی بی اہم براڈ کاسٹنگ ڈیل کے قریب پہنچ گیا

September 13, 2020 2:32 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ جلد براڈکاسٹنگ کے حوالے سے اہم ڈیل کرنے والا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پی سی بی کونئے میڈیا رائٹس کنٹریکٹ میں زیادہ رقم ملنے کی توقع نہیں، پی ایس ایل کے براڈکاسٹر سے بھی تنازع چل رہا ہے۔ مارکیٹ میں زیادہ چینلز بھی موجود نہیں،ایسے میں حکام نے ایک منفرد ڈیل کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے کافی کام ہوگیااور جلداعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک چینل سے معاہدے کے بعد تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور پاکستان کے انٹرنیشنل میچز پاکستان میں اسی پر دکھائے جائیں گے،آف سیزن میں پرانے میچز کی جھلکیاں، پلیئرز کے انٹرویوز و دیگر شوز نشر ہوں گے،ابھی یہ واضح نہیں ہواکہ پی سی بی خود مذکورہ چینل کو چلائے گا یا ریونیو شیئرنگ فارمولے پر عمل ہونا ہے۔گذشتہ دنوں صرف گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی تھیں، اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں میچز دکھانے کی کوئی ڈیل ہو چکی۔

متعلقہ خبریں