ٹیم کیلیے اسپانسر کی تلاش میں بورڈ کو مشکلات درپیش

July 4, 2020 1:59 pm

کراچی::جدت ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کیلیے اسپانسرکی تلاش میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی شرٹس پر کوئی لوگو موجود نہیں۔ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر اسپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے، کھلاڑیوں کی شرٹس پر صرف پی سی بی کا نشان موجود ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جو پرانا سویٹر پہنا اس پر سابقہ اسپانسر کے لوگو کو اسٹیکر سے چھپا دیا تھا، ایک مشروب ساز ادارے کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے،نئی اسپانسر شپ کیلیے جو اشتہار جاری کیا گیا اس میں زیادہ کمپنیز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی، آخری وقت تک ایک دوسرے ادارے کے آنے کا کہا گیا مگر ان کا نمائندہ نہ آیا، بعد میں بتایا گیا کہ ای میل پر بڈ آئے گی، مزید انتظار پر کہا گیا کہ مذکورہ کمپنی کی ٹیکنیکل بڈ ہی قبول نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں