محمد آصف کی وزیر اعظم سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل

Mohammad Asif Snooker Player
May 18, 2020 1:47 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت اسنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں