شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے، وقار یونس

Waqar Younis
March 21, 2020 2:14 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا دو اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انھیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گرائونڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلئے کافی وقت موجود ہے۔

متعلقہ خبریں