پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے سیمی نے تنہائی اختیار کرلی

Darren Sammy Cricketer
March 21, 2020 2:12 pm

سینٹ لوشیاجدت ویب ڈیسک :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی۔ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔سیمی نے کہاکہ پاکستان میں میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن میں نے کچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے ، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا جس کے بقیہ سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام کرکٹرز، فرنچائز مالکان اور سپورٹ اسٹاف کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ بھی کرائے جن کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں