قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کوک بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتے ہیں، ڈیل اسٹین

Dale Steyn Qarantina
March 20, 2020 3:02 pm

جوہانسبرنگ جدت ویب ڈیسک : جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کوک بہترین پارٹنر ثابت ہو سکتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی پیسر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اگر الگ رہنا پڑے تو اپنے فیورٹ کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک کیساتھ وقت گزارنا پسند کریں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین کے پاس مچھلیاں پکڑنے کی بہت ساری ویڈیوز ہیں، انہیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ وہ کھانا بھی بہت اچھا بناتے ہیں، مجھے قطعی طور پر یہ ہنر نہیں آتا، یوں میرا کھانے پینے کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، وکٹ کیپربیٹسمین ایک دلچسپ انسان ہیں، ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، قرنطینہ کرنا پڑے تو اچھے ساتھی ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں