آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ کی مہنگی ترین طلاق

February 14, 2020 7:08 pm

میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور اہلیہ نے چار کروڑ ڈالرز معاہدے کے عوض راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور کیلے لی کی شادی 8 برس پہلے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک بچی کی بھی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کیلسے کلارک رکھا۔
کیلسے کلارک کی عمر اس وقت 4 برس ہے مگر اب اُن کے والدین نے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ سے 8 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کے لیے چالیس ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کلارک کئی ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔
دونوں فریقین نے راہیں جدا کرنے کے لیے عدالت کا رخ کیا جہاں کلارک نے اپنی چار سالہ بیٹی کی کفالت جاری رکھنے کی رضا مندی ظاہر کی جبکہ معاہدے کے تحت انہوں نے چالیس ملین ڈالرز (ساڑھے 6 ارب روپے) دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں