پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش نہال

Peshawar Zalmi International Players 2020
February 10, 2020 5:46 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش نہال ، کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن نے اردو میں ٹوئٹس کر دیں ۔ ڈیرن سیمی نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کیلئے بہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے کو بے تاب ہوں ۔ لیام ڈاسن نے کہاکہ اسلام و علیکم پاکستان! ،میں جلد پاکستان آرہاہوں ، آپ سب تیار ہیں۔ لیام ڈاسن پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے فین نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر ابھی سے منہ میں پانی آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں