پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

Pakistan Win Second T20 Match
January 25, 2020 5:39 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

متعلقہ خبریں