بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

Babar Azam
January 24, 2020 4:41 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ کپتان نے کہا ہوم گرانڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا اسکور ہوگا۔

متعلقہ خبریں