قذافی اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا

Gaddafi Stadium Lahore Security
January 24, 2020 4:37 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک : قذافی اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا، اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، رینجرز بھی موجود ہیں،ٹیموں کی آمدورفت کے روٹ کی کڑی نگرانی ہورہی ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے مابین جمعے کو ہونے والے میچ کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات،ساتھ رینجرز بھی موجود ہیں،نشتر پارک کے علاقے میں عام شہریوں کی آمدورفت معطل کردی گئی،گذشتہ روز دونوں ٹیمیں پریکٹس کیلیے آئیں تو روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک ایک حرکت پر نظر رکھی گئی۔

متعلقہ خبریں