مایوس نہیں، اب بھی پاکستان کیلیے پرفارم کرسکتا ہوں، شعیب ملک

Shoaib Malik Pakistan Cricketer
January 24, 2020 3:23 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں اور اب بھی پاکستان کیلیے پرفارم کرسکتا ہوں۔ آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دور کے اہداف پر نظر نہیں رکھتا، ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا، نوجوانوں کو مواقع ملنے سے مستقبل میں بھی نئے بابر اعظم ملیں گے، پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں، میں نے اور محمد حفیظ نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی مدد کی، کپتان ہونا ضروری نہیں۔ آل رانڈر نے کہا کہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں، اب بھی پاکستان کیلیے پرفارم کرسکتا ہوں، سنٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصہ ملک کی نمائندگی کرنا ہے، بنگلا دیش سمیت غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں سیکیورٹی کے بارے میں پوچھتے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹرز کی اکثریت آنے تیار تھی، یہاں سیکیورٹی اور شاندار ماحول دیکھ کر دیگر بھی آئندہ آنے کیلیے تیار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں