دورہ پاکستان، بنگلادیش تاخیری حربوں سے معاملات الجھانے لگا

Bangladesh Cricket Board
January 11, 2020 5:29 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : بنگلادیش دورہ پاکستان پر تاخیری حربوں سے معاملات الجھانے لگا جب کہ باہمی سیریز کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔فیوچر ٹور پروگرام میں شامل باہمی سیریز کیلیے بنگلادیشی ٹیم کو جنوری،فروری میں پاکستان آکر 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، بی سی بی پہلے دورہ مختصر رکھنے کیلیے صرف ٹی ٹوئنٹی میچزکی بات کرتا رہا، پی سی بی کی تجویز پر بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹوئنٹی میچز پھر کسی وقت کھیلنے پر رضامندی کا اشارہ دیا۔اس فیصلے کا محرک یہ تھا کہ پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ہوم سیریز کے میچز پاکستان سے باہر نہ کھیلنے کی ضد بھی پوری ہو اور بنگلادیشی بورڈ کا دورہ مختصر کرنے کا مطالبہ بھی تسلیم ہوجائے،بدھ کے روزکرکٹرز کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ بھی جاری رہا، حکومتی دستاویز پر دستخط کرائے گئے۔

متعلقہ خبریں