نادانی میں غلطیوں سے کیریئرمتاثر ہوا، احمد شہزاد کا اعتراف

Ahmed Shehzad Cricketer Pakistan
January 6, 2020 5:41 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے نادانی میں ہونے والی غلطیوں سے کیریئر متاثر ہونے کا اعتراف کرلیا۔ 28 سالہ اوپنر نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں وہ بھول چکا، ڈوپنگ میں پابندی تکلیف دہ لمحہ تھا، ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث نہیں رہا، صرف کپتان ہونے کے ناطے الزام مجھ پر آیا تاہم کسی سے کوئی گلہ نہیں، میں پی سی بی حکام کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اورکرکٹ میں واپسی کیلیے رہنمائی کی، اب تمام تر توجہ قومی ٹیم میں واپسی اور کیریئرکوطول دینے پر ہے، ابھی میری عمر زیادہ نہیں، اس لیے طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں